Dec ۲۹, ۲۰۲۲ ۰۹:۵۸ Asia/Tehran
  •  افغانستان میں وسیع البنیاد قومی حکومت تشکیل دی جائے: حامد کرزئی

افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے افغانستان میں ایک وسیع البنیاد حکومت کی تشکیل کو ضروری قرار دیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ طالبان اور ملک کیلئے یہی بہتر ہے کہ وسیع تر ڈائیلاگ کے ذریعے تمام اقوام  پر مشتمل حکومت قائم کی جائے جو کہ ابھی تک ممکن نہیں ہو سکا ہے۔

حامد کرزئی نے کہا کہ افغانستان میں ایک وسیع البنیاد حکومت کی تشکیل خود طالبان کے مفاد میں بھی ہے اس لئے طالبان کو چاہئیے کہ اس جانب قدم بڑھائے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال کی ذمہ داری امریکہ پر عائد ہوتی ہے، کرزئی نے زوردیا کہ بائیڈن انتظامیہ افغانستان کے منجمد فنڈ بحال کرے۔

سابق افغان صدر نے افغانستان میں بڑے پیمانے پر کرپشن کی ذمہ داری امریکہ پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کا خاتمہ کرنے کے نام پر لڑی گئی جنگ حقیقت میں افغان عوام کیخلاف تھی ۔

حامد کرزئی نے مزید کہا کہ افغان عوام ملکی صورتحال پر تشویش  میں مبتلا ہیں، مگر جلد صورتحال بہتر ہوجائے گی۔

ٹیگس