Jan ۰۴, ۲۰۲۳ ۱۵:۵۶ Asia/Tehran
  • یمن کے چپہ چپہ کو آزاد کرایا جائے گا، مہدی المشاط

یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے چیئرمین نے ایک بیان میں جارح سعودی اتحاد کی سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ یمن کے چپہ چپہ کو آزاد کرایا جائے گا۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے چیئرمین مہدی المشاط نے یمن کے صوبوں ضالع اور لحج میں جنگی مورچوں کا دورہ کرتے ہوئے سعودی عرب کی سرکردگی میں جارح اتحاد کے مقابلے میں یمن کی مسلح افواج کے کمانڈروں کے کردار کی قدردانی کی۔

انھوں نے کہا کہ یمن کی مسلح افواج یمنی قوم کے لئے باعث فخر ہیں اور وہ ان مسلح افواج کی دلیرانہ کارروائیوں کی بدولت اپنے ملک کے چپہ چپہ کو آزاد کرائے گی۔

مہدی المشاط نے کہا کہ یمنی قوم کے خلاف دشمن کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہو سکے گی۔

انھوں نے کہا کہ ہم دشمن کو خبردار کرتے ہیں کہ یمن کے انسانیت کے مسائل سے کھلواڑ، پورے خطے کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دے گا۔

واضح رہے کہ چھبیس مارچ دو ہزار پندرہ کو سعودی اتحاد نے یمن پر جارحیت شروع کی اور اس وقت سے اب تک ہزاروں یمنی عام شہری شہید وزخمی ہو چکے ہیں جن میں تین ہزار سات سو بیالیس بچے بھی شہید اور تین ہزار نو سو بیانوے بچے زخمی ہوئے ہیں۔

یہی نہیں سعودی اتحاد نے امریکہ اور اپنے اتحادی ملکوں کی حمایت سے یمنی عوام کا محاصرہ بھی کر رکھا ہے اور وہ غذائی اشیا اور دوائیں نیز ایندھن تک یمن منتقل نہیں ہونے دے رہا ہے۔

ٹیگس