Jan ۰۶, ۲۰۲۳ ۱۵:۳۸ Asia/Tehran

دہشت گرد امریکہ شام کے تیل اور گندم کی چوری کر رہا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: ایک روسی ذرائع ابلاغ نے امریکی فوج کی طرف سے شامی تیل اور گندم کی اسمگلنگ کے لمحے کی تصاویر شائع کیں اور اعلان کیا کہ امریکہ نے شامی تیل اور گندم لے جانے والے 60 ٹرک عراقی کردستان علاقے میں منتقل کر دیئے ہیں۔
اسپوتنک کی رپورٹ کے مطابق جمعے کی صبح امریکی فوج کی جانب سے شامی تیل اور گندم کی چوری کے لمحے کی تصاویر شائع کی گئیں۔
شام میں اسپوتنک کے نامہ نگار نے شمال مشرقی شام میں واقع صوبہ الحسکہ کے مقامی ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ جمعرات کو امریکی افواج نے شامی گندم اور تیل سے لدے 60 ٹرکوں کو چرا کر شمالی عراق میں اپنے اڈوں پر منتقل کر دیا۔
شام اور عراق کی سرحد پر واقع علاقے "الیعربیہ" میں واقع ذرائع کے مطابق شام کا چوری شدہ تیل لے جانے والے 36 ٹرکوں کا ایک قافلہ "الولید" سرحدی گزرگاہ کے ذریعے شمالی عراق کی طرف روانہ کیا گیا۔
ان ذرائع کے مطابق امریکی فوجی گاڑیوں کے ذریعے 24 ٹرکوں پر مشتمل ایک اور قافلہ شامی گندم کو صوبہ حسکہ سے الولید کراسنگ کے ذریعے عراق پہنچایا گیا ہے ۔
شام کی وزارت پیٹرولیم نے پہلے ایک بیان میں اعلان کیا تھا کہ امریکی افواج اور ان کے کرائے کے فوجی مشرقی شام کے مقبوضہ علاقوں سے روزانہ تقریباً 66000 بیرل تیل چوری کر رہے ہیں۔

ٹیگس