Jan ۰۷, ۲۰۲۳ ۱۵:۰۹ Asia/Tehran
  •  بغداد اور نجف اشرف کے ہوائی اڈوں کی پروازیں عارضی طور پرمعطل

موسم کی خرابی کی بنا پر عراقی دارالحکومت بغداد اور نجف اشرف کے ہوائی اڈوں کی پروازوں کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: سومریہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق شدید کہرے اور فضائی آلودگی اور حد نگاہ کم ہونے کی بنا پر بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کی پروازوں کو عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے جبکہ نجف اشرف کے ہوائی اڈے کی انتظامیہ نے بھی موسم کی خرابی کی وجہ سے پروازوں کو عارضی طور پر معطل کردینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

چند روز قبل بھی بغداد ہوائی اڈے کی پروازوں کو موسم کی خرابی کی وجہ سے بند کردیا گیا تھا تاہم خبروں میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جیسے ہی موسم بہتر ہوتا ہے ان دونوں ہوائی اڈوں کی پروازوں کو فوری طور پر آپریشنل کردیا جائے گا ۔

ٹیگس