Jan ۰۷, ۲۰۲۳ ۱۸:۰۱ Asia/Tehran
  • شمالی اور شمال مغربی شام میں شدید جھڑپیں

شامی ذرائع نے شام کے شمال مغربی شہر حلب کے اطراف میں شدید جھڑپوں کی خبر دی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: خبروں کے مطابق حلب شہر کے شمال مغرب میں کرد ملیشیا اور ترکیہ سے وابستہ گروہوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں ۔ شامی ذرائع کا کہنا ہے کہ جھڑپوں کے دوران شدید گولہ باری اور راکٹ حملے ہوئے ہیں تاہم رپورٹ میں ممکنہ نقصان کی طرف کوئی اشارہ نہیں کیا گیا۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ جمعے کو بھی عفرین کے مضافات میں شیراواد کے مختلف علاقوں منجملہ ابین، سوغاناکی اور المیاسہ قصبوں میں بھی کرد ملیشیا اور ترکیہ سے وابستہ گروہوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی تھیں۔
ترکیہ کی فوج دہشت گردوں کے خلاف مہم کے بہانے تقریبا تین سال قبل سے شمالی اور شمال مغربی شام کے کئی علاقوں پر قبضہ کئے ہوئے ہے جبکہ شام کی حکومت نے اپنے ملک سے بیرونی افواج کے انخلا کا بارہا مطالبہ کیا ہے۔

ٹیگس