Jan ۱۰, ۲۰۲۳ ۱۱:۲۶ Asia/Tehran
  • مغربی کنارے اور قدس شریف میں صیہونیوں کے خلاف فلسطینی مزاحمت کے پندرہ آپریشن

فلسطینی مزاحمتی گروہوں کی طرف سے غاصب صیہونی ریاست کے خلاف مغربی کنارے اور قدس شریف میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں پندرہ آپریشن انجام  دینے کی خبر ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے جنین، طوباس، الخلیل، قدس شریف، رام اللہ، قلقیلیہ اور بیت لحم کے علاقوں میں غاصب صیہونی  فوجیوں کے خلاف مختلف آپریشن انجام دئیے ہیں اور ان پر فائرنگ کے واقعات  کی خبر یں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے صیہونی فوجی چیک پوسٹوں پر بارودی مواد سے رام اللہ کے علاقے قلندیا میں حملہ کیا۔

گزشتہ چند ماہ میں غاصب صیہونیوں پر فلسطینیوں کے حملوں میں مغربی کنارے اور دریائے اردن کے علاقوں میں اتنی شدت آگئی ہے کہ صیہونی فوجی اورسیاسی ذرائع  ان حملوں کا مقابلہ کرنے سے اپنے عجز کا اظہار کرچکے ہیں اور ان حملوں میں مزید شدت اورپھیلاؤ کی وارننگ دے چکے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے صرف  غزہ اورمقبوضہ فلسطین کے جنوبی علاقوں میں صیہونیوں کو فلسطینی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑتا تھا لیکن اب مغربی کنارے اورمشرقی فلسطینی علاقوں کے علاقے فلسطینی جوانوں کے لئے صیہونیوں کے شکارکرنے کا اہم علاقہ بن گئے ہیں۔

ٹیگس