Jan ۱۰, ۲۰۲۳ ۱۶:۴۶ Asia/Tehran
  • غزہ میں فلسطینی قیدیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی

غزہ میں فلسطینی قیدیوں سے متعلق قومی و اسلامی گروہوں کی کمیٹی نے کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں قید خانوں کی ابتر صورت حال کی ذمہ دار نیتن یاہو کی کابینہ ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینیوں نے پیر کی رات غزہ میں ریڈ کراس کمیٹی کے دفتر کے سامنے اجتماع کر کے صیہونی حکومت کی جیلوں میں بند فلسطینی قیدیوں سے اپنی یکجہتی کا اظہار کیا۔
اس کمیٹی نے تاکید کی ہے کہ فلسطینی قیدیوں کی سزائے موت کے قانون سمیت صیہونی حکومت کے تمام جارحانہ اور ظالمانہ اقدامات کا مقابلہ کیا جائے گا۔
اجتماع کے شرکا نے جیلوں میں نیتن یاہو کابینہ کے عمل میں لائے جانے والے اقدامات کی شدید مذمت بھی کی۔
فلسطینی قیدیوں کے ساتھ صیہونی پارلمینٹ کی ارکان کی ملاقات پر پابندی کا اعلان دو ہزار سولہ میں کیا گیا تھا مگر یائیر لاپید اور نفتالی بینٹ کی کابینہ کی حمایت سے اس پابندی کو ختم کر دیا گیا تھا مگر نیتن یاہو کی موجودہ صیہونی کابینہ میں انتہا پسند وزیر بن گویر کے آنے کے بعد اس پابندی کو دوبارہ نافذ کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ نیتن یاہو کی انتہا پسند کابینہ فلسطینی قیدیوں کے خلاف زیادہ سے زیادہ نئی بندشیں لگانے کی کوشش کر رہی ہے۔

ٹیگس