ترکیہ کو ایران کی برآمدات میں 24 فیصد کا اضافہ
ایران اور ترکیہ کے درمیان ہونے والی باہمی تجارت میں ایران کی ترکیہ کو برآمدات میں 3 اعشاریہ 1 بلین ڈالر سے تجاوز کر گئی ہیں اور ان میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 24 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سحرنیوز/ایران: ترک شماریاتی ادارے کے شائع کردہ اعداد و شمار کے مطابق ایران کی طرف سے ترکیہ کو برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔ سال 2022ء کے گیارہویں مہینے میں 18 فیصد ایکسپورٹ میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ایران اور ترکیہ کے درمیان تجارتی حجم 2021 کے جنوری میں 4 اعشاریہ 99 بلین ڈالر تھا جو 2022ء کے جنوری میں بڑھ کر 5 اعشاریہ 88 بلین ڈالر ہو گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ترکیہ کی ایران برآمدات جنوری تا نومبر 2022 میں 2 اعشاریہ 78 بلین ڈالر ہو گئی ہیں جن میں 12 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ترکیہ نے ایران کو جنوری تا نومبر 2021ء میں 2 اعشاریہ 49 بلین ڈالر کی اشیاء برآمد کی تھیں۔
اسی طرح سے ترکیہ نے ایران سے 3 اعشاریہ 1 بلین ڈالر کی چیزیں سال 2022ء میں برآمد کیں جن میں گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 24 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔ سال 2022ء میں ایران اور ترکیہ کے درمیان ہونے والی تجارت میں ایران کا پلڑا 320 ملین ڈالر کے ساتھ بھاری رہا۔یوروسیٹ کی رپورٹ کے مطابق سال 2022ء میں ایران نے ترکی کو 8 ارب اور 422 ملین مکعب میٹر گیس بھی برآمد کی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 1 اعشاریہ 8 فیصد کم ہے۔