شام میں امریکہ کی اقتصادی دہشت گردی جاری، مزید 50 آئل ٹینکر لوٹ لئے
Jan ۱۵, ۲۰۲۳ ۱۳:۰۱ Asia/Tehran
شام میں غیرقانونی طور پر موجود دہشت گرد امریکی فوجیوں نے شام کے 53 آئل ٹینکر لوٹ کرعراق منتقل کر دیا ہے۔
سحرنیوز/دنیا: شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج نے شام کے 53 آئل ٹینکروں کو چوری کر لیا ہے۔ الحسکہ آئل فیلڈ سے چوری کئے جانے والے یہ آئل ٹینکر المحمودیہ کی غیر قانونی گزرگاہ سے عراق میں داخل کئے گئے۔
یاد رہے کہ امریکی دہشت گرد فوج منظم طریقے سے شام کے تیل کی چوری جاری رکھے ہوئے ہے جب کہ خود شامی عوام کو ایندھن کی کمی کا سامنا ہے ۔
شامی حکومت نے بارہا اعلان کیا ہے کہ اس کی آئل فیلڈ پر غاصب امریکی افواج نے ناجائز قبضہ کر رکھا ہے جس کی وجہ سے وہ اپنے شہریوں کی توانائی اور ایندھن کی ضروریات پوری کرنے میں دشواریوں سے روبرو ہے۔