عراق و شام کے سرحدی علاقے پر ڈرون حملہ
عراقی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ عراق و شام کی سرحد کو عبور کرتے ہوئے پچیس ٹرک امریکی ڈرون حملے کا نشانہ بنے ہیں۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ پچیس ٹرکوں پر مشتمل ایک قافلہ عراق سے شام کے شہر البوکمال میں داخل ہو رہا تھا جو سرحد پر امریکی ڈرون حملے کا نشانہ بنا۔
ان ذرائع کے مطابق حملے کے دوران آنے والی دھماکے کی آوازیں اتنی شدید تھیں کہ ان آوازوں کو مغربی عراق کے صوبے الانبار کے القائم شہر تک سنا گیا۔ بعض عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ پچیس ٹرکوں میں سے چھے ٹرک عراق سے شام میں داخل ہوتے ہوئے تین میزائلوں کا نشانہ بنے۔ یہ میزائل حملہ امریکی ڈرون طیاروں سے کیا گیا۔
واضح رہے کہ شام کی حکومت نے بارہا تاکید کی ہے کہ مشرقی اور شمال مشرقی شام میں امریکی فوجیوں اور اس کے آلہ کاروں کی موجودگی کا مقصد صرف تیل کی لوٹ مار کرنا ہے جبکہ شام میں ان کی موجودگی ہی غیرقانونی ہے۔