Feb ۰۲, ۲۰۲۳ ۰۹:۰۳ Asia/Tehran
  • سعودی عرب کی جارحیت میں 2 یمنی شہید

سعودی عرب کی جارحیت میں 2 یمنی شہید ہو گئے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمن کے صوبے صعدہ کے علاقے «آل مقنع» میں سعودی عرب کی جارحیت میں 2 یمنی شہید اور 4 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں اور شہداء کو صعدہ کے ہسپتال «الجمهوری» منتقل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ، متحدہ عرب امارات اور کئی دیگر ممالک کی حمایت سے مارچ دو ہزار پندرہ میں یمن پر فوجی جارحیت کا آغاز اس ملک کی زمینی، سمندری اور فضائی ناکہ بندی شروع کی تھی اور یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے۔ 

یمن میں سعودی عرب اور اس کے اتحاد کے وحشیانہ حملوں میں اب تک کئی ہزار سے زیادہ یمنی شہری شہید اور دسیوں ہزار زخمی ہوئے ہیں جبکہ لاکھوں افراد کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

سات سال سے زائد عرصے سے جاری اس جنگ میں ہزاروں لوگوں کو موت کی نیند سلانے اور اس ملک کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کرنے کے باوجود جارح سعودی اتحاد اپنا ایک بھی مقصد حاصل نہیں کرسکا ہے۔

ٹیگس