Feb ۰۲, ۲۰۲۳ ۰۹:۱۳ Asia/Tehran
  • غزہ پر اسرائیل کا حملہ اور فلسطینیوں کی جوابی کارروائی

غزہ پر اسرائیل نےحملہ کیا جس کا جواب فلسطینیوں نے بھر پور طریقے سے دیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے آج صبح غزہ کی پٹی کے بعض علاقوں پر بمباری کی جس کا جواب فلسطینیوں نے بھر پور طریقے سے دیا۔

فلسطین کے استقامتی گروہوں نے اسرائیل کی جارحیت کے جواب میں غزہ کے اطراف کی کالونیوں کی جانب کئی راکٹ داغے جس کے بعد وہاں سے خطرے کے سائرن بجنے کی آوازیں گونجنے لگیں۔

قابل ذکر ہے کہ فلسطین کے مزاحمتی گروہوں نے گذشتہ چند برس کے دوران حاصل ہونے والے تجربات اور تکنیکی معلومات کو بروئے کار لاتے ہوئے راکٹ، میزائل اور ڈرون ٹیکنالوجی میں تیزرفتار ترقی کی ہے جس کا عملی نمونہ گذشتہ سال کی جنگ میں دیکھا گیا ہے۔

یاد رہے کہ مئی سن دو ہزار اکیس میں مزاحمتی افواج نے غزہ اور مسجد الاقصی پر صیہونی جارحیت کے جواب میں، تل ابیب سمیت سیکڑوں صیہونی شہروں اور بستیوں کو چار ہزار راکٹوں اور میزائلوں کا نشانہ بنایا اور غاصب صیہونی حکام کو جنگ بندی پر مجبور کردیا۔

ٹیگس