Feb ۰۴, ۲۰۲۳ ۱۶:۴۱ Asia/Tehran
  • ساز باز کرنے والے حق و حقیقت سے دور ہو چکے ہیں، مسجد الاقصیٰ کے خطیب

مسجد الاقصیٰ کے خطیب نے کہا ہے کہ غاصب صیہونیوں کے ساتھ صلح، ذلت و خواری اور حق و حقیقت سے منھ موڑنے کے مترادف ہے۔ ۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: مسجد الاقصیٰ کے خطیب شیخ محمد حسین نے، غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے میں بعض عرب ملکوں اور حکام کے عمل پر سخت خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان عرب حکمرانوں نے تباہی کے راستے کا انتخاب کیا ہے اس لئے کہ وہ حق و حقیقت سے دور ہو چکے ہیں۔
انھوں نے تل ابیب میں چاڈ کا سفارت خانہ کھولنے کی غرض سے اس ملک کے صدر کے دورہ مقبوضہ فلسطین کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی دشمنوں سے ملاقات کے بعد چاڈ کے صدر کا مسجد الاقصی میں داخل ہونا، مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد الاقصی کی بے حرمتی کے ساتھ ساتھ بیت المقدس کے مالک فلسطینیوں کے حقوق کی کھلی خلاف ورزی بھی ہے۔
شیخ محمد حسین نے کہا کہ چاڈ کے حکام نے غلط راستے کا انتخاب کر کے غاصب صیہونیوں کی طرف قدم آگے بڑھایا ہے۔ انھوں نے کہا کہ فلسطینی مسجد الاقصی اور بیت المقدس سمیت فلسطینی علاقوں کے دفاع کے لئے اپنی کسی کوشش سے دریغ نہیں کریں گے۔ 
واضح رہے کہہ سخت صیہونی سیکیورٹی کے باوجود دسیوں ہزار فلسطینیوں نے مسجد الاقصی میں نماز جمعہ ادا کی۔ 

ٹیگس