ہم پر دباؤ کا کوئی فائدہ نہیں، طالبان رہنما
افغانستان میں طالبان کے سربراہ نے کہا ہے کہ طالبان نے برسوں دنیا والوں کے سامنے دلیرانہ جنگ کی ہے اور اب اس گروہ پر دباؤ ڈالے جانے کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوگا۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: رپورٹ کے مطابق افغانستان میں طالبان کے سربراہ ملا ہیبت اللہ اخوند زادہ نے طالبان کمانڈروں کے ساتھ ہونے والی ایک نشست میں کہا کہ افغان عوام اسلامی نظام کے خواہاں ہیں اور جہاد کے دور کی مانند اب بھی وہ غاصبوں کے مقابلے میں طالبان کی حمایت کرتے ہیں۔
طالبان کے رہنما نے ایسی حالت میں طالبان کو افغان عوام کی حمایت کے حصول کی بات کہی ہے کہ جب عالمی برادری نے افغان عوام خاصطور سے خواتین اور لڑکیوں کی تعلیم کے سلسلے میں طالبان کی سختیوں کی مخالفت کرتے ہوئے طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے سے گریز اور افغانستان میں ایک وسیع البنیاد حکومت تشکیل دیئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔