Feb ۰۹, ۲۰۲۳ ۱۰:۴۱ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

شدا کے علاقے میں سعودی اتحاد نے اندھا دھند فائرنگ کرکے ایک سویلین کو شھید کر دیا، چند دن پہلے بھی سعودی اتحاد کے حملوں میں کئی بے گناہ شھید ہو گئے تھے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: یمنی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی اتحاد نے شدا کے علاقے میں اندھا دھند فائرنگ کرکے ایک عام شہری کو شھید کر دیا۔ پیر کے دن بھی سعودی توپخانے اور میزائل حملوں میں بھی ایک شخص شھید اور کئی زخمی ہو گئے تھےجب کہ صوبہ صعدہ کے علاقے میں سعودی اتحاد کی ہر روز جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب نے مارچ ۲۰۱۵ میں اپنے فوجی اتحاد کے ساتھ مل کر عرب خطے کے سب سے غریب ملک یمن کے خلاف جارحیت کا آغاز کیا۔ اس آٹھ سالہ جنگ کے دوران وہ یمن کا ۸۵ فیصد سے زائد انفراسٹرکچر تباہ ہزاروں عام شہریوں کو شہید و زخمی کرنے اور لاکھوں کو بے گھر کرنے کے باوجود اپنے اہداف کو حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔

ٹیگس