Feb ۱۲, ۲۰۲۳ ۱۳:۵۹ Asia/Tehran
  • ترکیہ؛ زلزلے سے اموات 22 ہزار تک پہنچ گئیں، شام؛55 لاکھ بے گھر(ویڈیو)

ترکیہ میں زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور اموات کی تعداد 22327 تک پہنچ گئی ہے جب کہ شام میں 55 لاکھ لوگ بے گھر ہوگئے ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق شام میں زلزلےسے 55لاکھ لوگ بے گھر ہوگئے ہیں جب کہ دہشت گردوں کے زیرقبضہ علاقوں میں 2147 افراد جاں بحق و زخمی ہوگئے ہیں۔

ترکیہ کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ زلزلہ متأثرین تک امداد پہنچانے کے لئے 19 لاجسٹک مراکز کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے اور جو امداد غیر ممالک سے آئے گی، اسے زلزلہ زدہ علاقوں تک پہنچانے کا کام ان مراکز سے انجام دیا جائے گا۔

ترکیہ کے وزیر صحت نے تباہ کن زلزلے سے مرنے ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ اب تک 22327 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ مقامی ترک میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ملبے کے نیچے پھنسے افراد کو بچانے کے ایک آپریشن کے دوران عمارت کا باقی حصہ ریسکیو اہلکاروں پر آگرا اور وہ بھی ملبے کے نیچے دب گئے ہیں جن کے بارے میں ابھی تک کوئی معلومات نہیں مل سکی ہیں۔

 

ٹیگس