Feb ۱۳, ۲۰۲۳ ۱۵:۵۱ Asia/Tehran
  • غزہ پر صیہونی جنگی طیاروں کا حملہ ناکام

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کی پیر کی صبح کی تازہ جارحیت کا مقابلہ کرنے پر القسام بٹالین کے سپاہیوں کی مجاہدت کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین کی مزاحمت ایک دفاعی ڈھال اور دشمن کے مقابلے میں تلوار کی حیثیت سے ہمیشہ باقی رہے گی۔

سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے فوجی بازو القسام بٹالین نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ اس کی اینٹی ایرکرافٹ گنوں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے غزہ کی فضا میں غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کو فرار کرنے پر مجبور کردیا۔ 
فلسطینی حکام نے غزہ میں پیر کی صبح کئی دھماکوں کی آوازیں سنی جانے کی خبر دی ہے۔ 
ویڈیو سے نشر ہونے والی تصویروں سے پتہ چلتا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے غزہ کے مختلف علاقوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس اور نابلس پر صیہونی جارحیت کے ساتھ ہی غزہ کو جارحیت کا نشانہ بنانے کی کوشش سے اس بات کا پتہ چلتا ہے کہ  فلسطینی قوم کو  صیہونی حکومت کی ہمہ جہتی جارحیت کا سامنا ہے۔
حماس کے ترجمان نے کہا کہ عزالدین قسام بٹالین کے مجاہدین قابل  تعریف ہیں جنھوں نےغزہ پر حملے کی کوشش کرنے والے صیہونی جنگی طیاروں کا مقابلہ کیا اور صیہونی فوج اور صیہونی انتہا پسندوں کو ناکوں چنے چبوادیئے ہیں۔ 
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان نے  کہا  کہ فلسطین کی مزاحمت  ایک دفاعی ڈھال اور دشمنوں کے مقابلے میں ایک  تلوار کی حیثیت سے ہمیشہ باقی رہے گی اور فلسطینیوں کی استقامت کے مقابلے میں صیہونی جارحیت شکست سے دوچار ہوگی۔
القسام بٹالین کے جوابی حملے ایسی حالت میں انجام پائے ہیں کہ اس سے قبل غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے غزہ میں تحریک استقامت کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔
دوسری جانب  غاصب صیہونی حکومت کے جارح فوجیوں اور انتہا پسند غاصب صیہونیوں نے نابلس اور سلفیت میں دو فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔ 
صیہونی فوجیوں نے نابلس پر  حملہ کرکے  ایک فلسطینی جوان کو شہید اور چھے دیگر کو زخمی کر دیا۔
فلسطین کی ہلال احمر نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے نابلس کو جارحیت کا نشانہ بنایا جہاں امیر بسطامی نامی فلسطینی جوان صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں شہید ہو گیا۔
پیر کی صبح نابلس میں صیہونی فوجیوں کے حملے کے بعد فلسطینی جوانوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں اور چھے فلسطینی زخمی بھی ہوگئے۔ 
فلسطین کی وزارت صحت نے خبر دی ہے کہ  سلفیت کے قریب صیہونی انتہا پسندوں نے فائرنگ کرکے ایک فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا ہے۔
فلسطین کی وزارت صحت کے اعلان کے مطابق سلفیت کے قریب قراوہ بنی حسان قصبے میں فلسطینی کسانوں پر غاصب صیہونیوں کی جارحیت میں مثقال سلیمان عبد الحلیم ریان نامی ستائیس سالہ فلسطینی نوجوان گولی کا نشانہ بننے سے شہید ہوگیا۔ 

ٹیگس