مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں نیتن یاہو کے خلاف مظاہرے
غاصب صیہونیوں نے مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں مظاہرے کر کے وزارت عظمی کے عہدے سے بنیامین نیتن یاہو کو ہٹائے جانے کا مطالبہ کیا۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: صیہونی مظاہرین نے صیہونی حکومت کے وزیراعظم نیتن یاہو کی کابینہ کے منصوبوں اور مقبوضہ فلسطین کی عدلیہ کی اصلاحات کو بھی مسترد کر دیا۔
ہزاروں کی تعداد میں صیہونیوں نے مقبوضہ فلسطین کی خود ساختہ صیہونی پارلیمنٹ کی عمارت کے سامنے اجتماع کیا اور نیتن یاہو کی کابینہ کے منصوبوں اور مقبوضہ فلسطین کی عدلیہ کی اصلاحات پر اپنی مخالفت کا اظہار کیا۔
صیہونی پارلیمنٹ میں منگل کو عدلیہ میں اصلاحات کو لے کر شدید ہنگامہ ہوا اور صیہونی ارکان ایک دوسرے سے الجھتے رہے۔
نیتن یاہو کے منصوبے میں صیہونی عدلیہ کو کمزور کئے جانے سے اس بات کا امکان میسر ہو گا کہ کابینہ اور دائیں بازو کی جماعتیں اپنے اراکین کے انتخاب کے ذریعے عدلیہ کی کمیٹی منتخب اور اس کے عمل کو کنٹرول کر سکیں گی اور اس کمیٹی میں عدلیہ کے اراکین کی رکنیت پر پابندی عائد کی جاسکے گی۔