صیہونی دہشت گرد نے ایک اور فلسطینی لڑکے کو گولی مار دی
-
شھید فلسطینی محمود ماجد ایدی
رواں ہفتے کے دوران صیہونی اسنائیپر کے ہاتھوں دوسرا فلسطینی لڑکا سر میں گولی لگنے سے شہید ہو گیا ہے جس پر مغربی کنارے کے عوام میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق پیر کی صبح غاصب صیہونی فوجی ایک گاڑی میں فلسطینی اتھارٹی کی نمبر پلیٹ والی گاڑی میں آل فرا پناہ گزین کیمپ میں داخل ہوئے اور اس کا محاصرہ کر لیا اور ساتھ والے گھر کی چھت پر پوزیشن سنبھال کر بیٹھ گئے۔
محاصرہ ہونے والے گھر سے 80 میٹر کے فاصلے پر کئی فلسطینی بچے موجود تھے جب محمود ماجد العیادی نے اس گھر کی طرف جانا شروع کیا جس کا محاصرہ کیا گیا تھا، اس وقت ایک صیہونی فوجی نے اس 17 سالہ فلسطینی پر فائر کیا جس سے گولی اس کے سر میں لگی اور وہ موقع پر ہی شہید ہو گیا۔

انسانی حقوق کا تحفظ کرنے والی ایک تنظیم ڈیفنس فار چلڈرن انٹرنیشنل فلسطین نے اس واقعے کی میدانی تحقیق کے بعد اپنی رپورٹ میں بتایا کہ فلسطینی بچے کو گولی 200 میٹر کی دوری سے ایک صیہونی فوجی نے ماری جو اس کے سر کے بائیں طرف لگی اور وہ موقع پر ہی شھید ہو گیا۔