Feb ۱۸, ۲۰۲۳ ۰۹:۳۱ Asia/Tehran
  • متحدہ عرب امارات میں یہودی کنیسہ کا افتتاح

متحدہ عرب امارات ہر روز صیہونیوں کے نزدیک ہوتا جارہاہے ، جمعہ کے دن صیہونی حکام کی موجودگی میں ایک یہودی عبادت گاہ (کنیسہ) کا افتتاح کر دیا گیا۔

سحرنیوز/عالم اسلام: متحدہ عرب امارات میں ایک یہودی معبد کنیسہ کا افتتاح کیا گیا ہے۔ فلسطینی نیوز ایجنسی شہاب کی رپورٹ کے مطابق یو اے ای حکام نے بتایا کہ اس عبادت گاہ کے افتتاح کا مقصد ادیان کےدرمیان باہمی گفتگوکو تقویت دینا ہے۔

اس یہودی عبادت گاہ کے پاس ایک مسجد اور کلیسا بھی موجود ہے، ان عمارات کا سائز، ڈیزائن ایک ہے۔

یہودیوں نے اس عبادت گاہ کے افتتاح پر ابوظہبی حکام کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ  اس نئی یہودی عبادت گاہ کو دیکھنے کے مشتاق ہیں۔

یہ عرب ممالک میں افتتاح کیا جانے والا دوسری یہودی عبادت گاہ ہے، پہلا کنیسہ بحرین میں افتتاح کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ ابوظہبی میں یہودی کنیسہ کا افتتاح 2020ءکے ماہ ستمبرمیں ڈونلڈ ٹرمپ کی دلالی سے ابوظہبی اورصیہونی ریاست کے درمیان سفارتی روابط قائم کرنے کے معاہدہ پر دستخط کے بعد ہوا ہے۔ 

ٹیگس