Feb ۲۱, ۲۰۲۳ ۰۹:۰۳ Asia/Tehran
  • ترکیہ اور شام پھر لرز اٹھے (ویڈیو)

ترکیہ اور شام میں شدید زلزلہ کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے تاہم اس درمیان کل ایک بار پھر ترکیہ میں شدید زلزلے نے اس ملک کے در و دیوار ہلا دیئے۔

سحر نیوز/عالم اسلام: غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ترکیہ کے جنوبی علاقے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی۔

ترکیہ اور شام ایک بار پھر شدید زلزلے سے لرز اٹھے، انطاکیہ میں 6.4 کے زلزلے کے باعث 8 افراد جاں بحق جبکہ مجموعی طور پر 680 سے زائد زخمی ہوگئے اور کئی عمارتیں تباہ ہو گئیں،  زلزلے کے باعث ترکیہ میں 213 جبکہ شام میں 470 کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اطلاعات ہیں کہ اس زلزلے سے بھی ترکیہ میں چھے فروری کے شدید زلزلے سے متاثرہ علاقے میں متعدد عبارتیں تباہ ہو گئیں۔ ترک ریسکیو اہلکار نئے زلزلے سے متاثرہ علاقے میں متعدد عمارتیں تباہ ہو گئیں۔ ترک ریسکیو اہلکار متاثرہ علاقے کا جائزہ لینے کے لئے فوراً متحرک ہو گئے۔ بیاتا جاتا ہے کہ علاقے میں زیادہ تر رہائشی افراد وہی ہیں جن کے گھر دو ہفتے قبل زلزلے میں تباہ ہوگئے تھے، یہ افراد خیموں میں مقیم ہیں۔

(ترکیہ میں گزشتہ شب آئے زلزلے کی شدت)

اُدھر شام میں بھی گزشتہ شب کے شدید زلزلے کو سابق زلزلے کا شکار ہوئے علاقوں حلب، ادلب اور لاذقیہ کے علاوہ دمشق، حماہ اور طرطوس میں بھی محسوس کیا گیا۔ زلزلہ محسوس ہوتے ہی لوگ سڑکوں کی طرف بھاگ نکلے اور کھلے اور میدانی علاقوں میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے۔

آئی آر آئی بی نیوز کے مطابق شام کے مختلف علاقوں میں زلزلے کی وحشت کے باعث ایک مرد، ایک سن رسیدہ خاتون اور ایک بچے سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ کئی کو اسپتال منقتل کیا گیا۔

واضح رہے کہ دو ہفتے قبل آنے والے زلزلے سے ترکیہ اور شام میں اب تک 46 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

ٹیگس