Feb ۲۴, ۲۰۲۳ ۱۰:۴۶ Asia/Tehran
  • کربلائے معلیٰ میں سکیورٹی ہائی الرٹ، لاکھوں زائرین سرزمین کربلا میں موجود

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللهیان نے بھی ایک اعلی سطحی وفد کے ھمراہ حضرت امام حسین علیہ السلام اور علمدار کربلا کے روضوں پر حاضری دی۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: عراق کے شہر کربلائے معلیٰ میں جہاں سیدالشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام اور علمدار کربلا، پیکر وفا حضرت ابوالفضل العباس کے روضے واقع ہیں، لاکھوں ملکی اور غیر ملکی زائرین کی رفت و آمد کا سلسلہ جاری ہے جو بین الحرمین میں جاری خصوصی تقریبات میں شرکت کر رہے ہیں ۔ روضہ حسینی سے ملنے والی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زائرین کی بڑی تعداد خوشی و مسرت اور خشوع و خضوع کے ساتھ دعاؤں اور مناجات میں مصروف ہے۔

حضرت امام حسین علیہ السلام کی ولادت با سعادت کے مبارک دن کے موقع پر آج صبح ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللهیان نے بھی ایک اعلی سطحی وفد کے ھمراہ حضرت امام حسین علیہ السلام اور علمدار کربلا کے روضوں پر حاضری دی۔

لاکھوں زائرین کی کربلائے معلیٰ آمد کے موقع پر کربلا میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ ۳ شعبان سنہ ۴ ہجری کو پاسدار دینِ محمدی حضرت امام حسین علیہ السلام اور ۴ شعبان سنہ ۲۶ ہجری کو علمدار کربلا حضرت ابوالفضل العباس  جبکہ ۵ شعبان سنہ ۳۸ ہجری کو فرزندِ حسین امام زین العابدین علیہ السلام کا یوم ولادت باسعادت ہے۔

ٹیگس