شام کو مغرب نے کیا نظرانداز، عراقی رضاکار فورس نے دیا تحفہ
عراقی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے صوبہ حلب میں 500 رہائشی گھروں پر مشتمل ایک کالونی تعمیر کرنا شروع کر دیا ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: شامی ذرائع ابلاغ نے عراقی پاپولر موبلائزیشن بورڈ کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے خبر دی ہے کہ اس عراقی مزاحمتی تنظیم نے صوبہ حلب میں 500 تیار شدہ اپارٹمنٹس کی تعمیر کا کام شروع کر دیا ہے۔
الحشد الشعبی کے مطابق، اس کے انجینئرنگ اور تکنیکی عملے نے حلب کے حالیہ زلزلے کے متاثرین کے لیے "المہندس" رہائشی کالونی کی تعمیر شروع کر دی ہے۔
اس پراجیکٹ میں 500 رہائشی گھر شامل ہیں جو 5 مرحلوں میں بنائے جائیں گے اور ہر فیز میں 100 اپارٹمنٹس، ہر ایک اپارٹمنٹ کا رقبہ جو پہلے سے تیار شدہ شکل میں ہے 36 میٹر ہے۔
حشد الشعبی نے اس منصوبے کے ساتھ شامی حکومت کے تعاون کے بارے میں بھی بات کی اور کہا کہ شامی حکومت نے اس کالونی کے لیے فوری طور پر ضروری انفراسٹرکچر فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے جبکہ الحشد الشعبی زلزلہ زدگان کی ديگر ضروریات کو فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
سوشل میڈیا کے کچھ صارفین نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ مذکورہ کالونی جبرین گاؤں میں واقع ہے جو حلب کے مشرق میں اور اس شہر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب واقع ہے۔
28 فروری کو عراقی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے اس بات پر زور دیا کہ زیر تعمیر اپارٹمنٹس شام میں حالیہ زلزلہ متاثرین کے لیے ایک تحفہ ہیں اور حلب سٹی کونسل سے منظوری ملتے ہی وہ ان کی تعمیر شروع ہو جائے گی۔