Mar ۰۹, ۲۰۲۳ ۰۹:۱۲ Asia/Tehran
  • سعودی عرب میں ایک اور شہری کا سر قلم کردیا گیا

سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ قطیف سے تعلق رکھنے والے سعودی شہری حیدر ناصر آل تحیفه کو پھانسی دیدی گئی۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: مراة الجزیره کی رپورٹ کے مطابق سعودی شہری حیدر ناصر آل تحیفه کا تعلق قطیف سے تھا اور اسے2017 میں قطیف کے الهدله چیک پوسٹ سے گرفتار کر کے ریاض کی جیل مباحث میں قید کر دیا گیا تھا۔

سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے حیدر ناصر آل تحیفه پر الزام عائد کیا تھا کہ اس کے دہشتگرد گروہوں کے ساتھ روابط ہیں اور وہ دہشتگردانہ اقدامات کرنے والے تھے اور اس نے پولیس پر فائرنگ بھی کی تھی۔

حیدر ناصر آل تحیفه کو 5 سال جیل میں رکھنے کے بعد منگل کو پھانسی دیدی گئی۔

سعودی عرب میں ہونے والی پھانسیوں پر یورپی ممالک اور اداروں کی ڈرامائی خاموشی سے بخوبی دکھائی دیتا ہے کہ سعودی عرب کے پیٹرو ڈالر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے مقابلے میں بازی لے گیا ہے۔

ٹیگس