Mar ۰۹, ۲۰۲۳ ۱۱:۰۹ Asia/Tehran
  • ایک اور فلسطینی کی شہادت سے گزشتہ 68 دنوں میں شہداء کی تعداد 74 ہو گئی

فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے نئے سال 2023 سے اب تک فلسطینی شہداء کی تعداد 74 ہو گئی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: شہاب نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے نئے سال 2023 سے اب تک یعنی 68 دنوں میں فلسطینی شہداء کی تعداد 74 ہو گئی جن میں 13 بچے اور ایک عورت شامل ہے۔

فلسطین کی وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کی جارحیت میں جنین میں 27، نابلس میں 18، الخلیل میں7، مقبوضہ قدس میں 6، اریحا اور اغوار میں 5، قلقیلیہ میں 3 ، رام الله اور البیره میں 2  غزه میں 2، بیت لحم میں 2، سلفیت میں ایک اورطوباس میں ایک فلسطینی شہید ہوئے۔

ٹیگس