ایران کے ساتھ سمجھوتہ دو برسوں کے مذاکرات کا نتیجہ، سعودی وزیر خارجہ
Mar ۱۱, ۲۰۲۳ ۱۷:۱۷ Asia/Tehran
سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے تہران اور ریاض کے درمیان طے پانے والے سمجھوتے کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ سمجھوتہ دو برسوں کے مذاکرات کا نتیجہ ہے۔
سحر نیوز/عالم اسلام: چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ایران اور سعودی عرب نے سات برسوں کے بعد اپنے دو طرفہ سفارتی تعلقات بحال کئے جانے کے بارے میں سمجھوتہ طے کیا ہے۔ سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے تاکید کی ہے کہ یہ دو طرفہ سمجھوتہ اچھی ہمسائیگی اور دونوں ملکوں کے قومی اقتدار اعلیٰ کے احترام کی بنیاد پر طے پایا ہے۔
انھوں نے ایران کے ساتھ سمجھوتے کو دو برسوں کے مذاکرات کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سمجھوتے میں طے پایا ہے کہ دونوں ممالک، علاقے کے سیکیورٹی مسائل حل کرنے اور اختلافات کے حل کے لئے مذاکرات کے اصول کو اہمیت دیں گے۔