Mar ۱۵, ۲۰۲۳ ۱۵:۵۸ Asia/Tehran
  • تیل کی قیمت مقرر کرنے والے ملکوں کو تیل فروخت نہیں کریں گے، سعودی وزیر

سعودی عرب کے وزیر پیٹرولیم نے خبردار کیا ہے کہ تیل کی قیمت مقرر کرنے والے کسی بھی ملک کو تیل فروخت نہیں کیا جائے گا۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: رشیا ٹوڈے کے مطابق سعودی عرب کے وزیر تیل عبدالعزیز بن سلمان نے کہا ہے کہ دیگر ملکوں کے لیے کسی ملک سے تیل کی قیمت خرید مقرر کرنا رسد اور طلب کے نظام کو درھم برھم کرکے رکھ دے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت تیل کی عالمی منڈی میں استحکام کی اشد ضرورت ہے اور اس قسم کے اقدامات بحران کا سبب بنیں گے۔
سعودی عرب کے وزیر پیٹرولیم نے مزید کہا کہ ان کا ملک رواں سال کے اختتام تک اوپیک پلس سمجھوتے پر باقی رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سمجھوتہ تیل کی عالمی منڈی کے استحکام میں موثر واقع ہورہا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دنوں آسٹریلیا نے جی سیون اور یورپی یونین کے ساتھ ملکر سمندری راستے سے درآمد کیے جانے والے تیل کی قیمت ساٹھ ڈالر فی بیرل مقرر کرنے کا اعلان کیا تھا۔
اس اقدام پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے روس نے مذکورہ ممالک کو تیل کی سپلائی بند کردی اور اس طرح کے میکنیزم سے کام لینے  والے دیگر ملکوں کو بھی تیل دینے سے انکار کردیا ہے۔

ٹیگس