ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری آج متحدہ عرب امارات کے دورے پر
Mar ۱۶, ۲۰۲۳ ۰۸:۵۶ Asia/Tehran
ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری آج متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے۔
سحر نیوز/عالم اسلام: رپورٹ کے مطابق، ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری ایڈمیرل علی شمخانی آج جمعرات کو متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی کا دورہ کریں گے۔
علی شمخانی اپنے اماراتی ہم منصب شیخ طحنون بن زاید آل نہیان کی سرکاری دعوت پر اس ملک کا دورہ کر رہے ہیں۔
ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری اس دورے کے دوران، متحدہ عرب امارات کے اعلیٰ سرکاری حکام کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور کے ساتھ ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر بات چیت کریں گے۔
اس دورے میں علی شمخانی کے ساتھ ایران کے اعلیٰ اقتصادی، سیکورٹی اور بینکنگ عہدے دار بھی موجود ہوں گے۔