Mar ۲۲, ۲۰۲۳ ۱۵:۱۰ Asia/Tehran
  • حلب ایرپورٹ پر صیہونی حکومت کے حملے پر شامی وزارت دفاع کا رد عمل

شام کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ حلب ایرپورٹ پر صیہونی حکومت کے حملے میں اس ہوائی اڈے کو مالی نقصان پہنچا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: شام کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے لاذقیہ کے مغرب میں بحیرہ روم کی طرف سے حلب ایرپورٹ پر کئی میزائل فائر کئے۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ اس حملے میں ہوائی اڈے کو مالی نقصان پہنچا ہے۔

شام کے مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ حلب اور لاذقیہ کے علاقوں کی فضا میں کئی دھماکوں کی آوازین سنی گئیں ۔

روس کی خبر رساں ایجنسی نے بھی شام کے مقامی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ حلب اور لاذقیہ کے علاقوں کی فضا میں کئی دھماکوں کی آوازین سنی گئی جبکہ شام کے دفاعی سسٹم نے صیہونی جارحیت کا مقابلہ کیا۔ صیہونی حکومت نے یہ حملہ ایسی حالت میں کیا کہ پندرہ روز قبل بھی غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے حلب کے بین الاقوامی ایرپورٹ کو جارحیت کا نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں اس ایرپورٹ کو مالی نقصان پہنچا اوراس ایرپورٹ کی سرگرمیاں معطل ہوگئی تھیں۔

ٹیگس