Mar ۲۵, ۲۰۲۳ ۱۱:۳۵ Asia/Tehran
  • شام میں امریکی اڈے پر میزائل اور ڈرون حملہ، امریکی دفاعی سسٹم کچھ نہ کر سکا

شام میں امریکہ کے ایک غیر قانونی اڈے پر ڈرون اور میزائل حملہ ہوا جسے روکنے میں اُس کا ایئر ڈفینس سسٹم پوری طرح ناکام رہا۔

سحرنیوز/ عالم اسلام: ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے وزیر دفاع لائید آسٹن نے شام میں امریکی فوج کے ناجائز اور غیرقانونی اڈے پر ایک ڈرون اور میزائل حملے کو روکنے میں اس بیس میں موجود ایئر ڈفینس سسٹم کی ناکامی کا اعتراف کیا ہے۔

آسٹن نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ڈرون حملہ کرنے والے گروہوں کے اڈوں پر جوابی حملہ کیا گیا ہے جب کہ ائیرڈیفنس سسٹم کی ناکامی کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شام میں غیرقانونی اڈے میں موجود ایونجر نامی دفاعی نظام غیر متوقع مشکلات کا شکار ہے جب کہ گزشتہ دو سال میں اس اڈے پر 78 حملے ہونے کی وجہ سے ریڈ الرٹ جاری تھا۔

اس حملے میں ایک امریکی ہلاک اور پانچ کے زخمی ہونے کی خبریں بین الاقوامی میڈیا میں گردش کر رہی ہیں۔

امریکہ نے تیل کی دولت سے مالا مال علاقوں الحسکہ، رقہ، حلب اور دیرالزور کے پر قبضہ کر رکھا ہے اور وہاں سے مسلسل تیل لوٹ کر رہا ہے جب کہ شامی حکومت نے ملک میں اسکی موجودگی کو غیر قانونی قبضہ قرار دے کر اسکے فوجیوں کے فوری انخلاء کا مطالبہ کیا ہے۔

ٹیگس