Mar ۲۸, ۲۰۲۳ ۰۹:۰۱ Asia/Tehran
  • سعودی عرب، مکۂ مکرمہ کے زائرین کی بس کو حادثہ، 20 جاں بحق (ویڈیو)

سعودی عرب میں مکہ مکرمہ جانے والے زائرین کی بس ٹریفک حادثے شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں بیس افراد جاں بحق اور دو درجن سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

سحر نیوز/عالم اسلام: بین الاقوامی خبرایجنسی اے ایف پی کے مطابق یہ ناگوار واقعہ اُس وقت پیش آیا جب زائرین کو مکہ مکرمہ لے جانے والی بس ایک پل سے ٹکرا گئی اور اسکے بعد اُس میں بھیانک آگ بھڑک اٹھی۔ اس حادثے میں کم از کم بیس افراد کے جاں بحق اور دو درجن سے زائد کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔

اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ سعودی عرب کے جنوبی صوبے عسیر میں پیش آیا، جس سے زائرین کو مکہ اور مدینے جانے کے دوران محفوظ سفر کے حوالے سے درپیش خطرات نمایاں ہوگئے ہیں۔

سرکاری الخباریہ چینل نے رپورٹ میں بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق اُسے حادثے میں 20 اموات کی اطلاع موصول ہوئی جبکہ 29 زخمی ہوئے ہیں۔

بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ بس کے بریک سسٹم میں پیش آنے والی خرابی کے سبب رونما ہوا جس کے بعد وہ بے قابو ہو کر پل سے جا ٹکرائی۔

ٹیگس