Mar ۲۸, ۲۰۲۳ ۱۰:۴۶ Asia/Tehran
  • سابق صیہونی وزیر اعظم کی عرب امارات کے امیر سے ملاقات

صیہونی وزیر اعظم کے متحدہ عرب امارات دورے میں تاخیر کے بعد سابق صیہونی وزیر اعظم نے ابوظہبی میں محمد بن زاید سے ملاقات کی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: معا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سابق صیہونی وزیر اعظم نفتالی بنت نے ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کے امیر محمد بن زاید سے ان کے محل میں ملاقات کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بن زائد نے صیہونی سابق وزیر اعظم سے متحدہ عرب امارات اور جعلی صیہونی ریاست کے درمیان تعاون بڑھانے کے موضوع پر بات کی ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ سابق صیہونی وزیراعظم نے محمد بن زاید کے علاوہ پانچ دیگر سیاسی اور اقتصادی شخصیات سے بھی ملاقاتیں کی ہیں۔ سابق صیہونی وزیراعظم نے اپنے اس دورے کا مقصد ابوظہبی اور غاصب ریاست کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دینا بتایا ہے۔

یاد رہے کہ آکسیوس ویب سائٹ نے صیہونی ذرائع سے نقل کرتے ہوئے رپورٹ دی تھی کہ متحدہ عرب امارات نے بنیامین نتن یاہو کا دورہ ابوظہبی ملتوی کر دیا ہے کیونکہ اُسے خدشہ تھا کہ نتن یاہو اپنے دورے کے دوران ایران کے خلاف ممکنہ طور پر کوئی بھڑکیلا بیان دے سکتے ہیں جس سےایران کے ساتھ ان کے تعلقات پر برا اثر پڑ سکتا ہے۔

ٹیگس