Mar ۳۰, ۲۰۲۳ ۱۱:۳۳ Asia/Tehran
  • ایران، سعودی عرب اور شام کے سفیروں کی عراق میں ملاقات (ویڈیو)

عراق میں ایرانی سفارت خانے کی طرف سے دی گئی دعوتِ افطار میں سعودی عرب، شام اور ایران کے سفرا کی ملاقات ہوئی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عراق میں ایران کے سفیر محمد کاظم آل صادق نےعراق میں موجود اسلامی ممالک کے سفیروں کو افطار کی دعوت دی جس میں دوسرے اسلامی ممالک کے سفیروں کے علاوہ سعودی عرب اور شام کے سفرا بھی موجود تھے۔

رپورٹ کے مطابق سفیروں نے ایک دوسرے سے ملاقات میں ماہ مبارک رمضان کی مبارک باد اور خیر سگالی کے باہمی جذبات کا اظہار کیا۔

ٹیگس