Apr ۰۱, ۲۰۲۳ ۱۴:۲۳ Asia/Tehran
  • سعودی اتحاد نے سقطری جزیرہ میں غیرقانونی فوجی اڈہ بنا لیا ہے

انصاراللہ یمن نے سعودی عرب کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے بحرھند میں واقع جنوبی یمن کے علاقے میں سقطری جزائر میں سے ایک جزیرہ کو اپنا غیرقانونی فوجی اڈہ بنا لیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انصاراللہ یمن حکومت نے  کہا ہے کہ  ہم سعودی اتحاد کی جانب سے سقطری جزائر میں جزیرہ عبدالکوری کو فوجی اڈہ بنانے کی مذمت کرتے ہیں۔

یمنی وزارت خانے نے مزید کہا کہ سعودی اتحاد نے یمن کے بعض جزیروں اور ساحلوں پر قبضہ کر لیا ہے اور وہاں کے ماحولیاتی نظام  کو تباہ کرنے کے علاوہ مقامی لوگوں کو وہاں سے نکال کر انہیں پناہ گزین بنا دیا ہے۔

انصاراللہ نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات کی افواج حدیبو کے ائیرپورٹ پر پہنچی ہیں جہاں سےانہیں جزیرہ عبدالکوری منتقل کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ سقطری بحر ھند میں 6 جزیروں پر مشتمل علاقہ ہے جو افریقہ کے سامنے خلیج عدن میں واقع ہیں۔

اگست 2020 میں آئی میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات نے سقطری جزائر میں صیہونی ریاست کو جاسوسی کا اڈہ بنانے کےلئے جگہ فراہم کی تھی۔

ٹیگس