Apr ۰۲, ۲۰۲۳ ۱۸:۲۰ Asia/Tehran
  • صیہونی فوج کے مقابلے میں ڈٹے ہوئے ہیں فلسطینی

غرب اردن سے موصولہ خبروں کے مطابق، آج فلسطینی مجاہدوں اور جنین پر حملہ آور صیہونی فوجیوں کے درمیان گھمسان کی لڑائی ہوئی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: فلسطین الیوم نے رپورٹ دی ہے کہ جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب صیہونی فوجیوں نے جنین کے جنوبی مضافات میں واقع قباطیہ ٹاؤن پر دھاوا بولنے کی کوشش کی ۔ اس موقع پر فلسطینی مجاہدین نے صیہونیوں پر گولیوں کی بوچھاڑ کردی اور انہیں دھماکہ خیز مادوں سے نشانہ بنایا۔ 

موصولہ رپورٹوں کے مطابق، صیہونی فوجیوں نے بیت اللحم کی حوسان بستی میں واقع ایک فلسطینی شہری کے مکان پر حملہ کرنے کی بھی کوشش کی۔

ادھر فلسطینی مجاہدوں نے الخلیل میں واقع ایک صیہونی بستی اور تسنعوز میں بھی صیہونی فوجیوں کے ایک چیک پوسٹ پر گولیاں چلائیں ۔  

معطی انفارمیشن سینٹر نے اس سے قبل رپورٹ دی تھی کہ گذشتہ ایک مہینے کے دوران فلسطینی مجاہدوں نے صیہونیوں کو تقریبا ایک ہزار دو سو بار نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں کم از کم تینتالس صیہونی فوجی اور آبادکار ہلاک ہوئے ہیں۔ یہ کارروائیاں غرب اردن اور مقبوضہ بیت المقدس میں انجام دی گئی ہیں۔

ٹیگس