Apr ۰۳, ۲۰۲۳ ۱۱:۱۲ Asia/Tehran
  • مصری صدر السیسی اور سعودی ولیعہد بن سلمان کی ملاقات

مصر کے صدر السیسی سعودی عرب پہنچے ہیں جہاں پر انہوں نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: سعودی نیوز ایجنسی واس کی رپورٹ کے مطابق مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سعودی عرب پہنچے ہیں جہاں پر وہ جدہ میں سحری پر سعودی ولی عہد کے مہمان تھے۔ رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد اور السیسی نے اس موقع پر دوطرفہ تعلقات، تمام میدانوں میں انکے فروغ اور باہمی دلچسپی کے موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا۔

السیسی نے پرتپاک استقبال پر سعودی ولیعہد کی قدردانی بھی کی۔

رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں سعودی نیشنل سکیورٹی کے مشیر مساعد بن محمد العییان اور سعودی کابینہ کے رکن عصام بن سعد بن سعید بھی موجود تھے جب کہ مصری انٹیلی جنس کے سربراہ عباس کامل موجود تھے۔

گزشتہ ماہ مصر نے یہ کہا تھا کہ اس کے تمام عرب ممالک بشمول سعودی عرب سے اچھے تعلقات ہیں۔ یاد رہے کہ 2013 میں مصری فوجی صدر السیسی کے حکومت میں آنے کے بعد سے سعودی عرب اور مصر کے تعلقات میں کافی گرم جوشی دیکھی جا رہی ہے۔

ٹیگس