Apr ۰۸, ۲۰۲۳ ۱۶:۳۱ Asia/Tehran
  •  صیہونی حکومت کو تسلیم نہ کرنے کی سزا، ورلڈ کپ کی میزبانی چھیننے کے بعد انڈونیشیا مالی تعاون سے بھی محروم

فٹبال کے عالمی فیڈریشن نے انڈونیشیا سے یوتھ ورلڈ کپ کی میزبانی چھیننے کے بعد، اس ملک کی فٹبال فیڈریشن پر جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: انڈونیشیا کے فٹبال فیڈریشن کے سربراہ ایرک توہیر نے بتایا کہ یہ فیصلہ صیہونی حکومت کی ٹیم کی انڈونیشیا میں داخلے پر پابندی کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ ایرک توہیر نے بتایا کہ فیفا کے صدر سے ملاقات کے بعد، انڈونیشیا کو اگلی اطلاع تک سالانہ پچاس لاکھ ڈالر سے محروم کردیا گیا ہے۔ یہ رقم فیفا میں شامل ممالک کو سالانہ طور پر دی جاتی ہے۔ 

قابل ذکر ہے کہ فیفا یوتھ ورلڈ کپ دو ہزار تئیس کے مقابلے، انڈونیشیا میں منعقد ہونے والے تھے لیکن انڈونیشیا کے قوانین کے تحت جب صیہونی حکومت کی ٹیم کو ان مقابلوں میں شامل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی تو فیفا نے ان مقابلوں کی میزبانی جکارتہ سے چھین لی ۔ یہ مقابلے بیس مئی سے گیارہ جون تک منعقد ہونے والے تھے ۔  انڈونیشیا کو ایسی حالت میں صیہونی حکومت کو تسلیم نہ کرنے کی سزا دی جا رہی ہے کہ فٹبال سمیت روس کے تمام کھیلوں کے فیڈریشنوں پر گذشتہ ایک سال سے مغربی ممالک کی جانب سے پابندی عائد ہے اور ماسکو کے کھلاڑیوں کو کھیل کے عالمی میدانوں میں شامل ہونے سے روکا جا رہا ہے۔

ٹیگس