Apr ۰۹, ۲۰۲۳ ۱۲:۲۳ Asia/Tehran
  • او آئی سی کا بیان

اسلامی تعاون تنظیم نے بیت المقدس کا تشخص ختم کرنے کی غرض سے غاصب صیہونی حکومت کے اقدامات کی مذمت کی ہے اور تاکید کی ہے کہ صیہونی حکومت کے غاصبانہ اقدامات علاقے میں بدامنی و عدم استحکام کا باعث بن رہے ہیں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: بیت المقدس میں فلسطینی و اسلامی تشخص کی حیثیت سے مسجد الاقصی ہمیشہ غاصب صیہونی حکومت کے جارحانہ اقدامات کا نشانہ بنتی رہی ہے۔

جارح صیہونیوں نے حالیہ دنوں بیت المقدس، مسجد الاقصی اور فلسطینی روزے دار نمازیوں کے خلاف اپنے جارحانہ اقدامات تیز کر دیئے ہیں اور چار سو سے زائد فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

او آئی سی کے سربراہ حسین طہ نے آج او آئی سی کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں بیت المقدس اور مسجد الاقصی کے خلاف صیہونی غاصبوں کی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے اسے فلسطین اور عالم اسلام کا اٹوٹ حصہ قرار دیا۔

انھوں نے صیہونی جارحیت کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور جنیوا کنونشن کے خلاف قرار دیا اور تاکید کی کہ مسلمانوں کے قبلہ اول کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کی کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہو گی اور نتیجے میں علاقے میں صرف بدامنی و عدم استحکام ہی بڑھے گا۔

ٹیگس