Apr ۰۹, ۲۰۲۳ ۱۷:۴۳ Asia/Tehran
  • یمن پہنچے سعودی وفد کی تصاویر کیوں میڈیا میں نہیں آ رہی ہیں؟

میڈیا ذرائع نے یمن کی عوامی انقلابی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی کی یمن کے دارالحکومت صنعا میں سعودی عرب کے وفد سے ملاقات کی اطلاع دی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے ایک باخبر ذریعے نے بتایا ہے کہ اتوار کی شام یمن کے دارالحکومت صنعا پہنچنے والے سعودی عرب کے وفد نے یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ مہدی المشاط سے ملاقات کی۔

یمن کے خلاف 8 سال کی تباہ کن جنگ کے بعد کسی سعودی اہلکار کا صنعاء کا یہ پہلا دورہ ہے۔

یمن کے ذرائع ابلاغ نے صنعاء میں یمن کے عوامی انقلاب کی سپریم کونسل کے رکن محمد علی الحوثی کے ساتھ مذکورہ وفد کی ملاقات کی تصاویر شائع کی ہیں ۔

یمن کے خبر رساں ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ یمن میں سعودی عرب کے سفیر محمد الجابر سعودی وفد کی سربراہی میں تحریک انصار اللہ اور یمن کی قومی نجات حکومت کے سربراہ سے ملاقات کے لیے صنعاء پہنچے۔

سعودی عرب کے وفد کے یمن دورے سے ٹھیک پہلےعمان کا شاہی وفد بھی یمن پہنچا تھا۔  یمنی حکام کے ساتھ سعودی وفد کی ملاقات کی اب تک جو تصاویر شائع ہوئی ہیں ان میں سعودی وفد کی تصویر جان بوجھ کر نہیں دکھائی گئی ہے۔

یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے گزشتہ روز سعودی عرب کے نمائندوں کے اجلاس سے قبل اپنے خطاب میں یمنی عوام کی مزاحمت، جہاد اور قربانیوں پر تاکید کی اور کہا کہ اس کے باوجود کہ یمنی عوام کے خلاف ایک بین الاقوامی جنگ شروع کی گئی، اس جنگ نے اہم فتوحات اور نتائج سے ہمیں نوازا۔

ٹیگس