Apr ۱۱, ۲۰۲۳ ۰۹:۱۷ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

مغربی ایشیا میں سرگرم امریکی دہشتگردی کے مرکز سینٹکام نے مشرقی شام میں واقع اپنے ایک فوجی اڈے پر راکٹ حملے کا اعتراف کیا ہے۔

سحر نیوز/عالم اسلام: ارنا نیوز کے مطابق سینٹکام نے فوجی اڈے پر راکٹ حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مشرقی شام میں کونیکو اڈے کے اندر موجود فوجیوں پر راکٹ حملہ کیا گیا ہے۔

مذکورہ امریکی مرکز نے حسب معمول یہ بھی دعویٰ کیا کہ اس حملے میں کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔گزشتہ روز میڈیا ذرائع نے تیل سے مالامال شام کے دیرالزور علاقے میں واقع امریکہ کے ایک غیر قانونی فوجی اڈے پر راکٹ حملے کی خبر دی تھی۔

ابھی تک کسی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

شام میں دہشتگرد ٹولے داعش کی باضابطہ شکست کے بعد خود امریکی فوجیوں نے براہ راست انکی جگہ لے لی جو اب داعش کی جگہ شام کے تیل کے استخراج اور اسکی لوٹ مار مین مصروف ہیں۔ امریکہ اور اسکی حمایت یافتہ کرد ڈیموکریٹک میلیشیا کے زیر کنٹرول علاقوں میں وقتا ًفوقتاً عوام کے احتجاجی مظاہرے ہوتے رہتے ہیں جو اپنے علاقے سے غیر ملکی فورسز کے انخلا کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

شام کی حکومت بارہا یہ واضح اعلان کر چکی ہے ملک میں امریکی فوجیوں کی موجودگی غیر قانونی اور بین الاقوامی ضابطوں کی کھلی خلاف وزری ہے۔

ٹیگس