Apr ۱۲, ۲۰۲۳ ۱۴:۵۵ Asia/Tehran
  • امریکی جریدہ، یواے ای بھی امریکا کے ہاتھوں سے نکل رہا ہے

امریکا کے اقتصادی جریدے فوربز کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات امریکی مدار سے نکل جائے گا۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: اقتصادی جریدے فوربز نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ سعودی عرب کے بعد اب متحدہ عرب امارات کی باری ہے کہ وہ امریکی اتحادیوں کے مدار سے نکل جائے۔

اقتصادی جریدے فوربز نے ایک تجزیاتی رپورٹ میں لکھا ہے کہ سعودی عرب کے بعد ایک اور عرب ملک یعنی متحدہ عرب امارات بھی امریکہ کے اتحادی ممالک سے نکل سکتا ہے۔

رشا ٹو ڈے نیوز سائٹ کی رپورٹ کے مطابق، فوربز نے لکھا کہ یہ سب سعودی عرب سے شروع ہوا، جولائی میں جو بائیڈن کے دورہ ریاض کے دوران ان کا سرد استقبال کیا گیا، پھر سعودی عرب نے ایران کے ساتھ تعلقات میں چین کو اپنا ثالث منتخب کیا، اس کے بعد متحدہ عرب امارات کا نمبر ہے۔

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے سعودی عرب کی طرح کئی طریقوں سے امریکہ کی مثال کی پیروی کی لیکن اب سے ابوظہبی متحدہ عرب امارات کے عمومی مفادات کے لیے کام کرے گا۔

فوربز نے مزید لکھا کہ اگر اس کا مطلب یہ ہے کہ متحدہ عرب امارات کو جغرافیائی سیاسی معاملات پر امریکہ سے اختلاف کرنا ہے یا اپنے مفادات کو امریکہ کے مفادات سے الگ کرنا ہے، تو ایسا ہی ہوگا۔

ٹیگس