Apr ۱۵, ۲۰۲۳ ۱۷:۰۵ Asia/Tehran
  • خرطوم میں فوج اور پیراملٹری فورس کے درمیان گھمسان کی جنگ

سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں حکومتی کونسل کی فوج اور پیرا ملٹری فورسز کے درمیان گھمسان کی جن‍‍گ جاری ہے

سحر نیوز/ دنیا: غیرملکی میڈیا ذرائع نے خبردی ہے کہ سوڈان کے دارالحکومت خرطوم کے جنوب میں شدید لڑائی ہورہی ہے اور ایوان صدر کی جانب جانے والے راستوں میں فوجی ٹینک کھڑے کردیئے گئے ہیں۔
فوج اور پیراملٹری فورس کے درمیان لڑائیوں کی وجہ سے خرطوم کا بین الاقوامی ہوائی اڈہ بھی بند کردیا گیا ہے شہر کے مختلف علاقوں میں دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔
خبروں میں کہا گیا ہے کہ ہفتے کو یہ لڑائی تیسرے دن میں داخل ہوگئی ہے۔
پیراملٹری فورس کا کہنا ہے حکومتی کونسل کی فوج نے اس کے اڈے پر حملہ کیا ہے کہ جبکہ حکومتی فوج کا دعوی ہے کہ پیراملٹری فورس ان کے اڈوں پر قبضہ کرنا چاہتی ہے۔
پچھلے کچھ عرصے سے حکومتی کونسل کے سربراہ اور فوج کے کمانڈر جنرل عبدالفتاح برہان اور ریپڈایکشن یا پیراملٹری فورس کے کمانڈر محمد حمدان حمیدی کے درمیان اختیارات کو لے کر اختلاف شدت اختیار کرگئے تھے۔

ٹیگس