Apr ۱۹, ۲۰۲۳ ۰۶:۴۳ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

عراق میں دہشتگردوں بالخصوص داعشی ٹولے کے باقیماندہ عناصر کے خلاف ملکی فورسز کا آپریشن کلین اپ جاری ہے۔

سحر نیوز/عالم اسلام: عراقی ذرائع کے مطابق عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوان ان دنوں بغداد کے شمال میں واقع الطارمیہ علاقے کو تکفیری دہشتگردوں کے وجود سے پاک کرنے میں مصروف ہیں جس کے تحت اس خطے کے بعض علاقوں کو دہشتگردوں سے پاک کر دیا گیا ہے۔

اُدھر کرکوک کے وادی الشای علاقے میں بھی عراقی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے روپوش ہو جانے والے داعشی دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس میں چار دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ عراق کے جوائنٹ آپریشنز ہیڈ کوارٹر کے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ حملہ داعش کے دہشت گرد عناصر کے تعاقب اور مشترکہ آپریشنز کمانڈ کی منصوبہ بندی اور ملٹری انٹیلی جنس ڈیپارٹمنٹ کی معلومات اور تفصیلی نگرانی کی بنیاد پر کیا گیا۔

خیال رہے کہ دیالہ، نینوا، صلاح الدین، کرکوک اور الانبار صوبوں اور بغداد کے بعض علاقوں میں تکفیری ٹولے داعش کے دہشتگرد اب بھی مخفی طور پر سرگرم عمل ہیں جو گاہے بگاہے عوام اور سکیورٹی فورسز کو اپنا نشانہ بناتے رہتے ہیں۔

ٹیگس