Apr ۲۰, ۲۰۲۳ ۰۸:۳۶ Asia/Tehran
  • پوری دنیا امریکہ سے نفرت کرتی ہے: ترک وزیر داخلہ

ترکیہ کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ پوری دنیا امریکہ سے نفرت کرتی ہے۔

سحر نیوز/عالم اسلام: ترکیہ کے وزیر داخلہ سلیمان سویلو نے ایک تقریب میں واشنگٹن پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا امریکہ سے نفرت کرتی ہے۔ امریکی حکومت کی جانب سے اپنی ثقافت کو دنیا پر تھوپنے کی کوششیں ناکام ہو رہی ہیں۔

سلیمان سویلو نے کہا ہے کہ امریکہ عالمی سطح پر اپنا وقار کھو رہا ہے اور پوری دنیا اس ملک سے نفرت کرتی ہے۔

ترکیہ کے وزیر داخلہ نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ یورپ امریکی آلۂ کار بن گیا ہے کہا کہ آج یورپ نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ اس کے بارے میں زیادہ فکر نہ کریں اور امریکہ اور یورپ کے اصل چہرے سے نقاب اتر گیا ہے اور جیسا کہ آپ نے دیکھا کہ برطانیہ میں مختصر عرصے کے دوران غیر جمہوری طریقے سے اس کے 3 وزیر اعظم بدل گئے اور وہ اپنے آپ کو جمہوریت کا چیمپیئن کہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یورپ امریکہ کے پیچھے چلنے والی ٹرین ہے اور اس کی کوئی خاص اہمیت نہیں ہیں۔

سلیمان سویلو نے استنبول کے نوجوانوں سے خطاب میں کہا کہ مغرب کی جانب سے امریکی اقدار اور ثقافت کو دنیا پر مسلط کرنے کی کوششیں ناکامی سے دوچار ہیں کیونکہ دنیا میں اس ملک کی بالادستی اب باقی نہیں رہی۔

ٹیگس