Apr ۲۲, ۲۰۲۳ ۰۶:۳۴ Asia/Tehran
  • سوڈان ، امریکہ کے لئے افریقہ میں اپنی افواج کی تعیناتی کا اچھا بہانہ

امریکہ کی وزارت جنگ نے کہا ہے کہ وہ اپنی افواج کی تعداد مشرقی افریقہ میں بڑھائے گا۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: آناتولی کی رپورٹ کے مطابق سوڈان میں جاری جھڑپوں کو بہانہ بناتے ہوئے امریکی وزارت جنگ پنٹاگون کے ترجمان کولونل ویل ونٹورا نے کہا ہے کہ افریقہ کے امور میں امریکی فوجی کمانڈ کی سوڈان کی صورتحال پر گہری نظر ہے اور اگر حالات مزید خراب ہوئے اور جھڑپوں کا سلسلہ جاری رہا تو اہم اوراسٹریجیک پالیسی اپنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر سوڈان میں امریکی سفارتکاروں کی پر امن منتقلی کیلئے سفارتخانے کے اطراف میں فورسز کی تعداد بڑھائی جائیگی۔

سوڈان میں جنگ بندی کے اعلان کے باوجود کل عید فطر کے پہلے روز 60 افراد ہلاک اور 200 زخمی ہوئے ۔

سوڈان کی وزارت صحت کے ترجمان ہیثم محمد ابراہیم کا کہنا ہے کہ سوڈان میں جاری جھڑپوں کے دوران اب تک 600 سے زائد افراد ہلاک اور ہوئے جبکہ سوڈان کی ڈاکٹروں کی کمیٹی کا کہنا ہے کہ اب تک 200 افراد ہلاک اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہوئے۔

سوڈان میں فوج اور ریپڈ ری ایکشن فورسز کے درمیان لڑائی کے نتیجے میں گزشتہ ہفتے کے آخر میں خرطوم میں کم از کم دو شہری طیارے تباہ ہوچکے ہیں۔

سوڈان میں جاری اس چھڑپ کے بعد سوڈان کی فضائی حدود کو اب تجارتی پروازوں کے لیے بھی بند کر دیا گیا ہے جس سے انٹرنیشنل ایئر ٹریفک کے متاثر ہونے کے ساتھ بین الاقوامی مسافروں کے لیے ٹرانزٹ پروازیں بھی متاثر ہو رہی ہیں۔ 

عالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ سوڈان کی جاری خانہ جنگی کے در پردہ امریکہ اور صیہونی حکومت ہے اور ان کا اصل مقصد سوڈان کے حصے بخرے کرنا اور اس ملک کو نقصان پہنچانا ہے۔

ٹیگس