یمن میں نماز عید کے اجتماع میں خطیب کا قتل
Apr ۲۲, ۲۰۲۳ ۱۷:۳۰ Asia/Tehran
نامعلوم مسلح افراد نے یمن کے صوبے شبوہ میں نماز عید کے خطیب کو قتل کردیا ہے۔
سحر نیوزعالم اسلام: عینی شاہدین کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے اصلاح پارٹی کے رکن شیخ عبداللہ البانی کو اس وقت قتل کردیا جب وہ نماز عید کا خطبہ دے کر ممبر سے اتر رہے تھے۔
شیخ عبداللہ البانی اصلاح پارٹی کی رکنیت کے علاوہ صوبہ شبوہ کے شہر بیحان کی صحت عامہ شعبہ کے ڈایریکٹر بھی تھے۔
خبر کی تدوین تک کسی بھی شخص یا گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تھی۔
یمن کا صوبہ شبوہ جنوبی عبوری کونسل کے قبضے میں ہے۔