صیہونی حکومت سے تعلقات برقرار نہیں کریں گے: عراقی وزیر خارجہ
Apr ۲۵, ۲۰۲۳ ۱۴:۵۱ Asia/Tehran
عراق کے وزیر خارجہ نے صیہونی حکومت سے تعلقات کو مکمل طور پر مسترد کردیا ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام:عراق کے وزیر خارجہ فواد حسین نے ایک انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ بغداد اور تل ابیب کے تعلقات معمول پر آنے کی بات پروپیگنڈے کے علاوہ اور کچھ بھی نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات اس بات کی اجازت نہیں دیتے کہ صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پر آسکیں نہ ہی بغداد ایسا کوئی ارادہ رکھتا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ عراق کی پارلیمان کی اکثریت کے ووٹ سے صیہونی حکومت سے تعلقات برقرار کرنے کو جرم قرار دیا جا چکا ہے۔
عراق کے وزیر خارجہ نے اس انٹرویو میں بتایا کہ اقتصادی ترقی اس وقت ترجیحات میں شامل ہے جس کے لئے افریقہ سمیت عراقی تیل کے لئے نئی مارکیٹیں تلاش کی جا رہی ہیں ۔