بحرانِ شام کے حل کے لئے اردن میں پانچ ملکی اجلاس، شامی وزیر خارجہ امان پہنچ گئے
May ۰۱, ۲۰۲۳ ۱۲:۴۰ Asia/Tehran
شام کے وزیر خارجہ فیصل المقداد پانچ ملکی اجلاس میں شرکت کےلئے اردن کے دارالحکومت امان پہنچ گئے ہیں۔
سحرنیوز/عالم اسلام: اجلاس میں سعودی عرب، عراق، مصر اور اردن اور شام کے اعلیٰ حکام مختلف امور پر تبادلۂ خیال کریں گے۔
تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق شام کے بحران کے حل کے لئے اردن کے دارالحکومت امان میں پانچ ملکی اجلاس منعقد ہو رہا ہے جس میں سعودی عرب، مصر، عراق، اردن اور شام کے وفود شرکت کر رہے ہیں۔
شام کے داخلی بحران اور خانہ جنگی کے 12 سال بعد عرب اتحاد کے ممالک شام سے اپنے روابط بحال کر رہے ہیں۔ تاہم امریکہ اب بھی شام کے ساتھ دوسرے ممالک کے تعلقات کی بحالی پر اپنی مخالفت کا اظہار کر رہا ہے۔