May ۰۲, ۲۰۲۳ ۰۹:۳۰ Asia/Tehran
  • حلب میں صیہونی فوج کا حملہ، ایک شہید، سات زخمی

صیہونی جنگی طیاروں نے حلب کے نواحی علاقے میں میزائل حملہ کیا ہے جس سے ایک شخص جان بحق اور 7 دوسرے زخمی ہو گئے ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: شام کی سرکاری نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی طیاروں نے حلب کے بین الاقوامی ہوائی اڈے اور شام کی وزارت دفاع کے کارخانوں پر میزائل حملے کئے ہیں جس سے حلب کے ہوائی اڈہ کا رن وے غیر قابل استعمال ہو گیا۔

شامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس حملے میں ایک فوجی جاں بحق اور سات دیگر زخمی ہو گئے۔

ٹیگس