May ۰۲, ۲۰۲۳ ۱۶:۵۸ Asia/Tehran
  • شیخ خضر عدنان کی شہادت پر انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ شروع

غزہ پٹی کے اطراف واقع صیہونی بستیوں پر راکٹ برسائے گئے ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: بتایا جا رہا ہے کہ شیخ خضر عدنان کی شہادت کے بعد فلسطینی استقامتی گروہوں نے غزہ پٹی سے کم سے کم بیس راکٹ داغے جس کے بعد صیہونی بستیوں میں بھگدڑ مچ گئی۔

بتایا جا رہا ہے کہ ان صیہونی کالونیوں سے فضائی حملے کے سائرن کی آواز سنائی دی جا رہی ہے۔  صیہونی ذرائع ابلاغ کے مطابق، کم سے کم ایک راکٹ سدیروت کالونی میں جا گرا۔

صیہونی میڈیا نے اب تک ایک انتہاپسند آبادکار کے زخمی ہونے کا اعتراف کیا ہے۔  صیہونی چینل چودہ کے مطابق ان راکٹ حملوں میں سدیروت میں واقع ایک عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

صیہونی آبادکاروں سے محفوظ مقامات میں پناہ لینے کے لئے کہا گیا ہے۔ 

دریں اثنا غرب اردن کے طولکرم شہر کے قریب واقع افنی حیفتس صیہونی کالونی میں صیہونی آبادکاروں کی کئی گاڑیوں کو گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔ اس واقعے میں کم از کم تین صیہونی آبادکار زخمی ہوئے ہیں۔    دوسری جانب صیہونی حکومت اور نجی مراکز کی ویب سائٹس پر وسیع سائبر حملوں کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔  انانیمس سوڈان نام کے ہیکر گروپ نے صیہونی حکومت کے قیدخانوں کے ادارے کی ویب سائٹ پر سائبر حملہ کرکے اس کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا۔  ادھر رای الیوم اخبار نے ایک فلسطینی ذریعے کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ دی ہے کہ فلسطینی استقامتی گروہ آئندہ اڑتالیس گھنٹے کے دوران شیخ خضر عدنان کی شہادت کے جواب میں انتقامی کارروائی انجام دیں گے۔

 

ٹیگس